پاکستان
20 جنوری ، 2012

اجتماعتی زیادتی کا شکار عظمی ایوب کو بچی واپس مل گئی

اجتماعتی زیادتی کا شکار عظمی ایوب کو بچی واپس مل گئی

پشاور … مبینہ اجتماعتی زیادتی کا نشانہ بننے والی کرک کی خاتون عظمی ایوب کواس کی نومولود بیٹی حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن محمد ادریس خان کی موجودگی میں بچی کو ماں کے سپرد کیا گیابچی کی ولادت کے بعد ایک این جی او کے اہلکار بچی کو ساتھ لے گئے تھے عظمیٰ ایوب نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس نے بچی کو نہیں دیکھا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی موجودگی میں بچی ماں کے حوالے کر دی گئی، دوسری جانب ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ عتیق وزیر نے کہا ہے کہ بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے مجرموں کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :