کھیل
26 مارچ ، 2012

فائنل ہارنے کے بعد بنگلادیشی حکومت جذباتی ہوگئی تھی، ذکا ء اشرف

فائنل ہارنے کے بعد بنگلادیشی حکومت جذباتی ہوگئی تھی، ذکا ء اشرف

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ فائنل ہارنے کے بعد بنگلادیش کی حکومت جذباتی ہوگئی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت آئی سی سی میں کافی اثراندازہوتاہے،ایشین کرکٹ کونسل سے کہاہے کہ اگلی میٹنگ پاکستان میں رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ بہترین تعلقات رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تمام بورڈزکے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ذکاء اشرف نے کہا کہ فائنل ہارنے کے بعد بنگلادیش کی حکومت جذباتی ہوگئی تھی، بنگلادیش کے لوگوں کاایشیا کپ ہارنے کے بعدموڈتبدیل ہوگیاتھا، بنگلادیش بورڈاورایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کومتحرک کرنے میں مصباح کااہم کردارہے۔ ذکا ء اشرف نے کہا کہ آئی سی سی محمدعامرکی عمردیکھتے ہوئے سزاپرنرم رویہ لے۔

مزید خبریں :