پاکستان
29 نومبر ، 2013

غلام عباس کو موجودہ حالات کا پہلے سے علم تھا ، مسعود اشعر

 غلام عباس کو موجودہ حالات کا پہلے سے علم تھا ، مسعود اشعر

کراچی … اختر علی اختر… معرو ف شاعر و کالم نگار مسعود اشعر نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اردو ادب کی خدمت میں پیش پیش ہے اردو ادب کے لیے ایسے تو بہت سے ادیب دانشور کام کر رہے ہیں، لیکن ڈاکٹر آصف فرخی نے دور حاضر میں منٹو کی طرح غلام عباس کا انتخاب کر کے اردو ادب میں نئی روایت ڈالی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر آصف فرخی کی تصنیف ”انتخاب غلام عباس“ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ غلام عباس کو موجودہ حالات کا پہلے سے علم تھا اسی لیے ان کی تحریریں آج بھی تازہ معلوم ہوتی ہیں ۔ آصف فرخی نے غلام عباس کے 18 افسانوں کو منتخب کرکے ایک نئی شکل دی ہے، جن کو پڑھ کر غلام عباس کی فکر کو سمجھنا آسان ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر آصف فرخی کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے میں نے جتنا غلام عباس کو دیکھا ہے ، وہ ہر افسانے پر سالوں کام کرتے تھے، ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ تیس سال سے ایک کہانی لکھ رہے ہیں۔ وہ لفظوں کے لیے بے انتہا محتاط تھے ایک جگہ انہوں نے مجھے کہا کہ محبت و عشق نہ کیا کرو اور جہاں ایک لفظ کی جگہ ہو وہاں دو نہ لکھنا چاہئے میں نے کوشش کی کہ ان کی کوششوں کا کچھ حق ادا کر سکوں ۔

مزید خبریں :