پاکستان
29 نومبر ، 2013

اردو کے فروغ میں مشاعروں نے نمایا ں کردار ادا کیا، اوج کمال

 اردو کے فروغ میں مشاعروں نے نمایا ں کردار ادا کیا، اوج کمال

کراچی… اختر علی اختر…مشاعرے ہماری تہذیب و ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں اردو زبان کے فروغ میں مشاعروں نے نمایا ں کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار معروف ادیب پروفیسر اوج کمال نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چھٹی عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر منعقدہ نئی نسل مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی ابو ظہبی سے تشریف لائے ہو ئے معروف شاعر ظہوراسلام جاوید تھے ۔جبکہ صدارت معروف شاعر میر احمد نویدنے کی۔ اس موقع پر جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں عباس ممتاز،سبیلہ انعام صدیقی،عمار اقبال،ماہ نور، عمیرعلی انجم، دلاور عباس عابدی، علی زیون، علی زبیر،ضیاء شاہد،ظہیر ظرف،قیصر منّور، م۔م۔مغل ،کامی شاہ،شبیر نازش،توقیر تقی،آرئین فرحت، یاسمین،کاشف حسین نمائر،وجیہ ثانی نے اپنا کلام پیش کر کے داد و تحسین وصول کی۔ معروف اداکارہ صنم بلوچ،فرحت عبداللہ فرحت،ڈرامہ نگار سیما غزل ، شاعرہ ریحانہ روحی اور دیگر بھی موجود تھے۔مشاعرہ رات گئے جاری رہا۔

مزید خبریں :