پاکستان
29 نومبر ، 2013

پشاور کے نواحی علاقے متنی سے اہم شدت پسند کمانڈر گرفتار

پشاور کے نواحی علاقے متنی سے اہم شدت پسند کمانڈر گرفتار

پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اہم شدت پسند کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متنی کے راستے اہم شدت پسند کمانڈر کی خیبر ایجنسی سے پشاور داخل ہونے کیا طلاع پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ایک ناکے پر شدت پسند کو گرفتار کیا۔ جس کا نام الماس بتایا گیا ہے۔ گرفتار شدت پسند کا تعلق خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم سے ہے۔ جو پشاور مین ٹارگٹ کلنگ اور کئی دہشت گرد کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔ گرفتار شدت پسندتحصیل باڑہ کا کمانڈ ربتایا گیا ہے۔ گرفتاردہشت گردکادوسرابھائی بھی خیبرایجنسی کی کالعدم تنظیم کیلئے کام کررہا ہے۔

مزید خبریں :