انٹرٹینمنٹ
29 نومبر ، 2013

پاکستان ،بھارت بھائی چارے سے رہیں توخطے میں امن ہوگا، نیہا دھوپیا

پاکستان ،بھارت بھائی چارے سے رہیں توخطے میں امن ہوگا، نیہا دھوپیا

لاہور…بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیاکا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت بھائی چارے سے رہیں اورتجارت کو بڑھائیں تو خطے میں امن و استحکام ہی نہیں خوشحالی بھی آئے گی۔یہ بات انہوں نے لاہور میں جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ساوٴتھ ایشاء کونکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی سینماوں میں بھارتی فلموں کی نمائش سے بہت خوشی ہوتی ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستانی فلمیں بھی بھارتی سنیماوٴں میں دکھائی جائیں۔ پاکستانی فلم خدا کے لئے دُنیا کی ٹاپ فائیو فلموں میں سے ایک ہے۔ نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی فلم کا پریمیئر پاکستان میں ہو۔

مزید خبریں :