پاکستان
29 نومبر ، 2013

پشاور: پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا

پشاور: پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا

پشاور …پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ پر تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں سکول کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ دھر نے کے شرکاء رنگ روڈ سے گذرنے والے کنٹینرز چیک کرتے رہے۔ اور صرف ایک نیٹو کنٹینر ان کے ہاتھ آیا جسے واپس بھیج دیا گیا۔ دھرنے میں شریک اسکول کے بچوں نے بھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ دھرنے کے شرکاء نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف علامتی طور پر 5 منٹ تک رنگ روڈ بلاک رکھا۔ چھ روز سے جاری دھرنے کے شرکاء نے اب تک نیٹو کے گیارہ کنٹینرز کو روکنے کے بعد واپس بھیج دیا۔

مزید خبریں :