پاکستان
20 جنوری ، 2012

مری میں برفباری، مسیاڑی سے جھیکا گلی تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مری میں برفباری، مسیاڑی سے جھیکا گلی تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مری … ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے باعث ایکسپریس وے پر مسیاڑی سے جھیکا گلی تک ٹریفک جام ہو گیا۔مری میں آج شام 2 انچ برف پڑی جس سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کیا، پھسلن اور کئی گاڑیوں کو حادثات کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور تقریبا 10 کلومیٹر سے بھی زیادہ لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مری میں اب تک موسم سرما کے ساڑھے 4 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ سینئر ٹریفک آفیسر اشتیاق شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مری ایکسپریس وے پر برف ختم کرنے کے لئے نمک پاشی کردی گئی ہے، ٹریفک کا بہاوٴ برقرار رکھنے کے لئے مری ایکسپریس وے پر ایک طرف کی ٹریفک چلائی جارہی ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اشتیاق شاہ کا کہنا ہے کہ برف کی وجہ سے پھسلن ہے، سیاح ایکسپریس وے کی بجائے فی الحال پرانا راستہ استعمال کریں۔

مزید خبریں :