پاکستان
20 جنوری ، 2012

کراچی تا عراق، فیری سروس لائسنس چند دنوں میں دیا جا رہا ہے،بابر غوری

کراچی تا عراق، فیری سروس لائسنس چند دنوں میں دیا جا رہا ہے،بابر غوری

کراچی…کراچی تا عراق، فیری سروس کیلئے لائسنس چند دنوں میں دیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ پورے ملک سے، بدلو پاکستان کے نعرے کے ساتھ حصہ لے گی۔وفاقی وزیربابر خان غوری نے منوڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں کراچی عراق فیری سروسکیلئے لائسنس جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منوڑہ کیماڑی فیری سروس دو جہازوں کے ذریعے اسی ماہ کے اختتا م سے شروع کی جا رہی ہے۔دوسری طرف شپنگ ذرائع کے مطابق فیری کا روٹ کراچی، بندرعباس، ایرانی جزیرہ کیش تا بصرہ ہونے کا امکان ہے اور ابتدائی طور پر ایک جہاز سے اس سروس کا آغازکیا جا سکتا ہے، بابر غوری نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے منوڑہ اور بابا بھٹ جزائر پر ووٹ نہ ملنے کے باوجود پینے کا صاف پانی پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجٹ تعمیر میں استعمال بھی ہوا جبکہ اندرون سندھ عوام کو پوچھنا چاہیے کہ اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ وہاں کیوں نہیں لگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور حکومت سے کراچی میں شہری حکومت کی جلد بحالی کیلئیگفتگو کی جاری ہے۔

مزید خبریں :