کھیل
02 دسمبر ، 2013

ورلڈاسنوکرچمپئن شپ: محمدآصف کی مسلسل چوتھی کامیابی

 ورلڈاسنوکرچمپئن شپ: محمدآصف کی مسلسل چوتھی کامیابی

ریگا…ورلڈاسنوکرچمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بدستور ناقابل شکست ہیں،دفاعی چمپئن محمدآصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔لٹویا میں جاری ایونٹ میں محمدآصف نے شاندارکارکردگی کاسلسلہ جاری رکھا،دفاعی چمپئن ترکی کے اسماعیل ترکر کے ہاتھوں پہلا فریم توہارگئے لیکن اس کے بعد جم کرکھیلتے رہے۔ محمدآصف نے ایک کے مقابلے میں چارفریم کی جیت کے ساتھ میچ اپنے نام کرلیا۔ یہ محمدآصف کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

مزید خبریں :