02 دسمبر ، 2013
ریگا…عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے اپنا چوتھا میچ بھی جیت لیا۔ ایونٹ میں پاکستان کے چاروں کیوسٹس اب تک ناقابل شکست ہیں۔لٹویا میں جاری ایونٹ میں محمدآصف نے شاندارکارکردگی کاسلسلہ جاری رکھا۔دفاعی چیمپین نے چوتھے میچ میں ترکی کے اسماعیل ترکر کوایک کے مقابلے میں چارفریم سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں محمد سجاد نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیرن پیرس کو چار صفر سے مات دی،محمد سجاد نے چوتھے فریم میں 114 کا بریک کھیلا۔ یہ دونوں پاکستانی کیوسٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔