پاکستان
20 جنوری ، 2012

دفاع پاکستان کونسل : بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا فیصلہ

دفاع پاکستان کونسل : بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا فیصلہ

راولپنڈی … دفاع پاکستان کونسل نے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کونسل کا 22 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا۔لال حویلی راول پنڈی میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کونسل بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس فیصلے کو مسترد بھی کرتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت دوبارہ شروع ہونے والے ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائے، اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو پورے ملک میں شدید احتجاج کریں گے۔ امیر جماعت الدعوة حافظ سعید نے کہا کہ لیاقت باغ کا جلسہ عوام کی آواز بنے گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق، مولانا احمد لدھیانوی، مولانا عصمت اللہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی قائدین نے شرکت کی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ 5 فروری کو مظفر آباد، 12 فروری کو کراچی میں مزار قائد پربھی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان میں 29 جنوری کوجلسے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :