پاکستان
20 جنوری ، 2012

پنجاب اسمبلی کی 5 ارکان کے خلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ درج

پنجاب اسمبلی کی 5 ارکان کے خلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ درج

لاہور … پنجاب اسمبلی کی 5 خواتین ارکان کے خلاف جعلی ڈگری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، 4 ارکان اسمبلی کا تعلق مسلم لیگ نون سے جبکہ ایک کا مسلم لیگ ق سے ہے، پنجاب اسمبلی کی ان ارکان کے خلاف دفعہ 420،471،472،482،494،199، 200اور ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ یہ مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں ڈپٹی الیکشن کمشنر پنجاب اشتیاق احمد رانا کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے۔ ان ارکان میں مسلم لیگ ن کی مسز افشاں فاروق، صائمہ عزیز، نسیم ناصر خواجہ ، فرح دیبا اور پیپلزپارٹی کی صفیہ صائمہ کھر شامل ہیں۔

مزید خبریں :