پاکستان
04 دسمبر ، 2013

ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ جاری ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

 ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ جاری ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایل پی جی کوٹا کیس کا فیصلہ سنایا دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کوٹا معاہدہ غیر شفاف اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔عدالتی فیصلے مطابق ایس ایس جی سی اور جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈکامعاہدہ اسی دن سے کالعدم ہوگا جس دن سے الاٹ کیا گیا یعنی#18 مئی2003 سے کالعدم ہو گا،عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے جے وی ایل کو فائدہ پہنچانے کیلئے رائیلٹی ادائیگیوں کے معاہدے کو تبدیل کیا گیا۔سپریم کورٹ نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا تے ہو ئے ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید خبریں :