04 دسمبر ، 2013
ممبئی…فلم” آر راجکمار“ کا ڈائیلاگ پروموریلیز کردیا گیا ہے۔سوناکشی سنہا اور شاہد کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہاکی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ساتھ تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے ۔ہدایت کار پربھو دیواکے ساتھ۔شاہد اور سوناکشی کی ایکشن فلم "آر راجکمار"کے ٹریلر اور گانوں کے بعد جہاں فلم کے نئے ڈائیلاگ پرومو جاری کیے گئے وہیں اب فلمی خاکوں پر مبنی کامک کتاب کا اجراء بھی کردیا گیا ہے۔ فلم میں عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔ 40کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور آر راجکمار 6دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔