04 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے پاپوش میں ایک رینٹ اے کار کی دکان پر دستی بم حملہ ہوا ہے جبکہ پٹیل پاڑہ پر ڈینٹل کلینک پر نامعلوم افراد نے پیٹرول بم کا حملہ کردیا ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں خلافت چوک کے قریب الشہاب نامی رینٹ اے کارکی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کردیا ۔ایس ایس پی عامرفاروقی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پٹیل پاڑہ کے علاقے میں واقع ایک ڈینٹل کلینک پر نامعلوم افراد نے پیٹرول بم پھینک دیا جس سے دکان تو محفوظ رہی البتہ باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوسکا۔ دونوں وارداتوں کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پٹیل پاڑہ اور پاپوش نگر میں واقعات کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔