پاکستان
20 جنوری ، 2012

فرینکفرٹ کے شاپنگ مال میں نصب دلچسپ برقی سیڑھی

فرینکفرٹ …سیڑھیوں کے متبادل کے طور پر دنیا بھر کے شاپنگ مالز اوربڑی بڑی بلڈنگز میں برقی سیڑھیوں(Escalator)کا سہارا لیا جاتا ہے۔فرینکفرٹ کے ایک شاپنگ مال میں بھی بڑقی سیڑھیاں تو موجود ہیں لیکن انہیں استعمال کرتے وقت آپ کو ہوشیار رہنا پڑیگا۔فرینکفرٹ کے ایک شاپنگ مال میں موجود برقی سیڑھیوں پر اس انداز میں دی سمپسنز مووی کی تشہیر کی گئی ہے کہ اوپر چڑھنے والوں کو ایسا محسوس ہو جیسے وہ ہومر سمپسن کے منہ کا نوالا بننے جارہے ہیں۔یہاں لیکن پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ برقی سیڑھیوں پر ہی ہومر کی پسندیدہ غذا کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور آپ صرف اوپر چڑھیں ڈونٹس خود بخود ہومر کے منہ تک پہنچ جائینگے۔

مزید خبریں :