پاکستان
05 دسمبر ، 2013

گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد…گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے ،مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے ،حیدر آباد کے لوگ سوپ پی کر سردی کم کر رہے ہیں۔گلگت بلتستان میں دیامر کے پہاڑی علاقے بٹوگا ٹاپ اور نیاٹ ویلی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے جس سے چلاس شہر سمیت ضلع بھر میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ہنزہ نگر اور قریبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور بالائی پہاڑوں پر برفباری تیسرے روز بھی ہو رہی ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں وادی سوات سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔باجوڑ ایجنسی میں سردیاں بڑھتے ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں ،پنجاب میں ملتان اور قریبی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کچھ گھنٹوں کیلئے دھند چھا جاتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔سندھ میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے۔حیدرآباد میں سردی کے مزے لینے کیلئے سرشام ہی سوپ کے اسٹالوں پرلوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں :