پاکستان
05 دسمبر ، 2013

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گذشتہ شام سے چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک جبکہ قلات میں منفی پانچ درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبے کے بالائی حصوں میں مطلع صاف ہونے اور دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں کمی نہیں ہو ئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

مزید خبریں :