پاکستان
05 دسمبر ، 2013

پاکستان میں رواں سال پولیو کے بہترکیس سامنے آئے ،عالمی ادارہ صحت

 پاکستان میں رواں سال پولیو کے بہترکیس سامنے آئے ،عالمی ادارہ صحت

نیو یارک…عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں پولیو کے بہترکیس سامنے آئے ،جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دو ہزار بارہ میں پولیو کے اٹھاون کیس سامنے آئے تھے،لیکن اس سال ان کی تعداد بڑھ کر 72 ہوگئی ہے۔ رواں سال پنجاب میں 6، سندھ میں 6 اور خیبر پختون خوا میں 10کیس سامنے آئے ،لیکن سب سے زیادہ پولیو کیس قبائلی علاقوں میں رکارڈ کئے گئے۔ جہاں ان کی تعداد 50 تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس سال تئیس لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ زیادہ تر ان علاقوں میں پولیو مہم ناکام ہوئی جہاں امن و امان کی صورتحال خراب تھی۔

مزید خبریں :