پاکستان
05 دسمبر ، 2013

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 کیلئے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 کیلئے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور… الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 کیلئے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ جا ری کئے جانے والے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 23 جنوری کو خوشاب میں ہوگی،جبکہ 16 اور 17 دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جاسکیں گے ، 19 سے 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل ہوگی۔کاغذات نامزدگی پر لگائے اعتراضات پر اپیل 26 دسمبر ، اپیلوں پر فیصلے یکم جنوری تک ہوسکیں گے۔چار جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی۔

مزید خبریں :