05 دسمبر ، 2013
راولپنڈی…آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سات دسمبر کو بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے فوج اور ایف سی کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات کرلئے گئے ہیں کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی ایس پی آر حکام نے بتایاکہ انتخابات کے لئے فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے54ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔ کوئیک ریسپانس فورس کے طور پرفرائض سرانجام دینے والے پاک فوج کے 5ہزار300اہلکارشامل ہیں، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر 11اہلکار، کم پر نو اور نارمل پر پانچ اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پاک فوج ملک میں جمہوریت کے لئے پر عزم ہے اور عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات کو بھی کامیاب بنایاجائیگا۔