پاکستان
05 دسمبر ، 2013

خواتین اوربچوں کویکساں حقوق دیناہوں گے،امریکی سفیر

 خواتین اوربچوں کویکساں حقوق دیناہوں گے،امریکی سفیر

اسلام آباد… پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی روک تھا م کے لیے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں امریکاکے پاکستان میں سفیررچرڈاولسن نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ شامل نہ ہوں ، کوئی بھی جدو جہد کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔ رچرڈاولس نے کہاکہ خواتین اوربچوں کویکساں حقوق دیناہوں گے۔

مزید خبریں :