05 دسمبر ، 2013
کوئٹہ…آئی جی ایف سی بلوچستان اعجاز شاہد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سپریم کورٹ نے آج انہیں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق اعجاز شاہد29نومبر سے راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ میں داخل اور زیر علاج # ہیں۔سپریم کورٹ نے آج لاپتہ افراد کیس میں پیش نہ ہونے پر آئی جی ایف سی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی ایف سی کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر کوئی سہولت نہیں دی جا سکتی ،عدالت نے آئی جی ایف سی کو 3مرتبہ پیش ہونے کا حکم دیا، لیکن وہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔