کاروبار
06 دسمبر ، 2013

وفاقی اور صوبائی اداروں کی طر ف بجلی بقایا جات 165ارب تک پہنچ گئے

وفاقی اور صوبائی اداروں کی طر ف بجلی بقایا جات 165ارب تک پہنچ گئے

اسلام آباد…جب سرکاری ادارے ہی بجلی کے بل ادا نہ کریں تو پھر نجی شعبے سے کیسا شکوہ۔وفاقی اور صوبائی اداروں کی طر ف بجلی بقایا جات 165ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔وزارت پانی وبجلی ان واجبات کی وصولی کے طریقہ کارکی منظوری کیلئے کل سمری وزیر اعظم کو بجھوائے گی وزارت پانی و بجلی کے مطابق اکتوبر 2013 تک نجی اور حکومتی ادارے کے بجلی بقایاجات 490 ارب روپے ہوگئے ہیں جو جون 2013 کے اختتام تک 411 ارب روپے تھے۔490 ارب روپے میں سے صوبائی اور وفاقی حکومتی اداروں کے بقایا جات 165 ارب روپے ہیں۔ان بقایاجات کی وصولی کے لیے وزارت پانی و بجلی جمعہ کو وزیر اعظم کو سمری بھجوائے گی۔وزارت ، وزیر اعظم سے درخواست کرے گی کہ سرکاری اداروں کے بقایا جات ، حکومت کے پاس ان کے فنڈز سے وصول کرنے کی منظوری دی جائے۔

مزید خبریں :