06 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جلد کمپیوٹرائزڈا سمارٹ میٹرز لگانے کا اعلان کیا ہے، ان میٹرز کی مدد سے لائن لاسز میں کمی کے ساتھ صارفین کو خود کار نظام کے تحت درست ریڈنگ والے بل مل سکیں گے۔لیسکو کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر عبدالرحمان نے جیو نیوزکو بتایا کہ اوور بلنگ کی بڑھتی شکایات اور بجلی چوری کے خاتمے کے لئے کمپیوٹرائزڈ اسمارٹ میٹرز لگانے کا منصوبہ تیار کر لیاگیا ہے، ان میٹرز کی ریڈنگ خودکار نظام کے تحت کمپیوٹر سینٹر میں ریکارڈ ہو گی۔