پاکستان
27 مارچ ، 2012

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہوگی اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کیس کی کارروائی جاری رکھے گا۔ گذشتہ روز وزیراعظم کے وکیل بیرسٹراعتزاز احسن کی عدالت میں عدم حاضری کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ گذشتہ روز جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت ساڑھے نو بجے شروع کی تو اعتزاز احسن کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ اعتزاز احسن کی طبیعت خراب ہے اس وجہ سے لاہور سے اسلام آباد کے درمیان سفر نہیں کرسکتے اورعدالت میں بھی پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے عدالت کو بتایا کہ محض اتفاق ہے کہ 40 سال کے عرصہ میں وہ پہلی بار غیر حاضر ہیں۔انہوں نے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی جوعدالت نے مستردکرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی۔

مزید خبریں :