دنیا
06 دسمبر ، 2013

ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 20برس بیت گئے

 ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 20برس بیت گئے

ایودھیا… بھارت میں ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج بیس سال ہوگئے ہیں۔ 6دسمبر1992 میں بھارتی شہر ایودھیا میں ہزاروں انتہا پسند ہندو وٴں نے تاریخی مسجد کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد بھارت میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ فسادات کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں گئیں۔آج 20برس مکمل ہونے پر بھارت میں مسلمان یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ ریاست اتر پردیش میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :