کاروبار
06 دسمبر ، 2013

لاہورچیمبر آف کامرس کا وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ

لاہورچیمبر آف کامرس کا وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ

لاہور…لاہورچیمبر آف کامرس سے وابستہ صنعتکاروں اورتاجروں کا ایک وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا ۔ وفد بھارت کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گا اور بھارتی صنعتکاروں سے دوطرفہ تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا ۔بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس لاہور کے صدر سہیل لاشاری نے کہا کہ وہ اپنے دل میں امن کی آشا لئے بھارت جارہے ہیں۔ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھے گی جس سے تلخیاں بھی کم ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوبھارت کی صورت میں بہت بڑی منڈی مل سکتی ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھاناچاہئے۔

مزید خبریں :