27 مارچ ، 2012
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین نے پی آئی بی کالونی کے علاقے میں گینگ وارکے جرائم پیشہ مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کے رکن منصورمختار کوشہیداوران کے بھائی ،بھابھی اورکئی ہمدردوں کوزخمی کرنے کے واقعات کی شدیدمذمت کی سانحہ پرپی آئی بی سیکٹر کے ذمہ داران اورتمام کارکنان سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ منصورمختارکی شہادت ایک بڑاسانحہ ہے مگرکارکنان اس سانحہ پر صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں۔ الطاف حسین نے منصورمختارشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منصورمختارشہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورمنصورمختارشہید کے زخمی بھائی، بھابھی اوردیگرزخمی ہمدردوں کوصحتیابی عطا کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ منصورمختار کوشہیداوران کے بھائی ،بھابھی اورکئی ہمدردوں کوزخمی کرنے کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کیا جائے اوردہشت گردی کایہ سلسلہ بندکرایاجائے۔