20 جنوری ، 2012
پشاور … قبائلی علاقوں میں موجودہ مالی سال کے دوران مختلف منصوبوں پر ایک ارب 45 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ اس دوران 14 منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ یہ بات گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کو فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلا س میں فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2011-12ء کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کے آغاز قبائلی عوام کو بااختیار بنانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فاٹا میں ترقیاتی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔