پاکستان
20 جنوری ، 2012

پاکستان میں الیکشن ہمیشہ دھاندلی کی نذر ہوئے، سید فخر امام

لاہور … پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن ہمیشہ دھاندلی کی نذر ہوتے رہے ہیں، بعض شخصیات کو ٹارگٹ کرکے اسمبلیوں میں جانے سے بھی روکا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور کے پریس انسٹی ٹیوٹ میں پاکستان میں موروثی سیاست کے حوالے سے ہونے والے سیمینار میں کہی۔ سید فخر امام کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کی سیاست موروثیت کا شکار رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن نے آج تک کسی بھی امیدوار کو الیکشن میں زائد اخراجات کرنے پر نااہل قرار نہیں دیا۔

مزید خبریں :