پاکستان
09 دسمبر ، 2013

سپریم کورٹ نے گجرات وین حادثے پر ازخودنوٹس کیس کافیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے گجرات وین حادثے پر ازخودنوٹس کیس کافیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے گجرات وین حادثے پر ازخودنوٹس کیس کافیصلہ سنا دیا
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے گجرات میں اسکول وین حادثے کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے۔ اوگرا یقینی بنائے کہ غیر معیاری سلنڈر اور فٹنس رکھنے والوں کو سی این جی اور پیٹرول نہ ملے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو سانحہ گجرات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید خبریں :