09 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… امریکی وزیردفاع دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،اپنے دورے کے دوران وہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی وزیردفاع چک ہیگل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے ۔چک ہیگل آخری مرتبہ 2010میں اس وقت کے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔