09 دسمبر ، 2013
پشاور…دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نے پولیو ویکسین کے استعمال کے حق میں فتویٰ جاری کردیا ہے اور ویکسین کے حوالے سے شکوک و شبہات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے جاری فتوے پر دارالعلوم کے مہتمم مولانا سمیع الحق کے دستخط موجود ہیں۔ فتوے میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین، قطرے اور ٹیکے مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے مفید ہیں اورپولیو سے بچاوٴ کیلئے ماہرین طب کی تجویز کردہ ویکسین کا استعمال شرعا جائز ہے۔ فتوے میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہلک امراض سے بچاوٴ کیلئے ٹیکے اور قطرے استعمال کروائیں۔ فتوے میں پولیو کے حوالے سے پھیلائے جانے والے شکوک و شہبات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔