پاکستان
09 دسمبر ، 2013

22دسمبر کو مہنگائی کے خلاف فیشن شوہوگا،راناثناء اللہ

 22دسمبر کو مہنگائی کے خلاف فیشن شوہوگا،راناثناء اللہ

لاہور…وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مقامی ہوٹل میں مہنگائی کا جلسہ کرکے غریبوں کا مذاق اڑایا ہے، 22دسمبر کو مہنگائی کے خلاف فیشن شوہوگا۔وزیرپنجاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) دوسرے صوبوں میں اتحادکرسکتی ہے،ہماری تیاری مکمل ہے، الیکشن کمیشن جو شیڈول دے گااس پر الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع نیٹو سپلائی بحال کرانے نہیں آئے، نیٹو سپلائی روکی ہی کب ہے، دن کو روکتے ہیں رات کوجاری رہتی ہے۔

مزید خبریں :