09 دسمبر ، 2013
کراچی…وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہمیں مارچ کی کسی بھی تاریخ پرکوئی اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ذہن سے نکال دی جائے کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کے خلاف ہے۔ وزیربلدیات کا مزید کہنا تھا کہ کچھ وجوہات ہیں جس کی وجہ سے مارچ کی تاریخ مانگ رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں جلد بازی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ہم الیکشن کمیشن کو وجوہات بتانے کے پابند نہیں۔