09 دسمبر ، 2013
کراچی…رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کل بھی مائنس الطاف حسین کی سازشیں جاری تھیں، آج بھی مائنس الطاف حسین کی باتیں کی جارہی ہیں، ہم نے آج بھی کہا اور کل بھی کہا کہ مائنس الطاف حسین کا فارمولا قبول نہیں۔ حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سینوں میں دل نہیں بلکہ الطاف حسین کی محبت دھڑکتی ہے، ایم کیو ایم کے خلاف مختلف قسم کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا نیا نہیں، صدیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صبر کے لفظی مطلب اپنے موٴقف پر قائم رہنے کے ہیں، ہم اب بھی اپنے موٴقف پر قائم ہیں۔