09 دسمبر ، 2013
لاہور…پنجاب کی صنعتوں اورسی این جی اسٹیشنوں کوڈھائی ماہ کے لیے گیس بند کی جارہی ہے ،ایم ڈی سوئی ناردرن کے مطابق گیس کاشارٹ فال1100ملین کیوبک فٹ تک چلاگیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فیصلہ کرے کہ پاورسیکٹرکوگیس دینی ہے یاصنعتوں کو، انہوں نے واضح کیا کہ گھروں کوگیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ایم ڈی سوئی ناردرن نے عوام سے اپیل ہے کہ غیرضروری گیس کااستعمال نہ کریں۔