09 دسمبر ، 2013
لاہور…بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے اتنی خاطر تواضع کی کہ صرف دس دن میں ان کا چھ کلو وزن بڑھ گیا۔نصیرالدین شاہ 10 روزہ دورہ مکمل کر کے13 رکنی وفد کے ہمراہ واپس بھارت جانے کیلئے واہگہ پہنچے تو اداسی اور خوشی کے ملے جلے تاثرات ان کے چہرے سے عیاں تھے۔کہنے لگے لاہور انہیں دہلی جیسا لگتاہے۔نصیرالدین شاہ کہہ اْٹھے،لاہوریئے دل نوازہی نہیں،یہاں کی آب و ہوابھی دلفریب ہے، پانی بھی بہت راس آیا۔نصیرالدین شاہ نے کہاکہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی اچھی آفر ملی تو ضرور قبول کریں گے۔بھارتی فن کاروں کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام دوستی اور امن چاہتے ہیں،اسی جذبے کے دیپ جلائے رکھنے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔