دنیا
10 دسمبر ، 2013

امریکا نے نئی پابندیاں لگائیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوجائیگا؛ ایران

امریکا نے نئی پابندیاں لگائیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوجائیگا؛ ایران

تہران…ایرانی وزیرخارجہ جاوید ظریف نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران پر کسی قسم کی نئی پابندی عائد کرنے کی صورت میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ امریکی میگزین میں شائع ہونے والے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران دباوٴ کے تحت مذاکرات کرنے کو پسند نہیں کرتا۔ اگر امریکی کانگریس نئی پاپندیاں لگائے گی تو اس سے ان کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوگی اورایسی کوئی پابندی عائد کی گئی جس کا اطلاق چھ ماہ کے عبوری معاہدے کے بعد ہوا توبھی جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا۔مذاکرات کی ناکامی کے نتیجے میں ایرانی پارلیمنٹ بھی اس کے جواب میں اقدامات اٹھانے کا اختیار رکھتی ہے۔

مزید خبریں :