پاکستان
10 دسمبر ، 2013

ضلع کیچ کے تمام حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے،صوبائی الیکشن کمشنر

ضلع کیچ کے تمام حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے،صوبائی الیکشن کمشنر

کوئٹہ…بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات، بلوچستان کے23 اضلاع کے نتائج مرتب کرلئے گئے ہیں،ضلع کیچ کے تمام حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔صوبائی الیکشن کمشنرنے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ آواران کے بیشتر حلقوں سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ ضلع ہرنائی میں انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے۔الیکشن کے نتائج اور دیگر معاملات پر شکایات پر ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی، مبینہ دھاندلی سمیت دیگرمعاملات پر4سوسے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کا نوٹیفیکیشن ایک سے دو روزمیں جاری کر دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :