پاکستان
10 دسمبر ، 2013

ڈرون حملے روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد منظور

 ڈرون حملے روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد منظور

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کو روکنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،قرارداد جماعت اسلامی کی رکن نعیمہ کشور نے پیش کی۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں، فوری بند کیے جائیں، قرارداد مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی سا لمیت کے خلاف ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

مزید خبریں :