کاروبار
10 دسمبر ، 2013

چیرمین اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت اور ہڑتال کا نوٹس لے لیا

چیرمین اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت اور ہڑتال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد…چیرمین اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت اور ہڑتال کا نوٹس لے لیا ہے ،پنجاب بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پٹرول پمپ کی ہڑتال کے سبب پیدا ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نے وائس چیرمین اوگر ا کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،چیرمین اوگرا نے کل ملک بھر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا اجلاس طلب کر لیا۔چیئرمین اوگرا کے کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تیل کے اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید خبریں :