پاکستان
10 دسمبر ، 2013

کراچی:لیاری میں 2گروپوں میں فائرنگ، دستی بم حملے، 3افراد زخمی

کراچی:لیاری میں 2گروپوں میں فائرنگ، دستی بم حملے، 3افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے اور دستی بم حملوں میں 3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے گل محمد لین اور رانگی واڑہ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جبکہ گل محمد لین میں 2 دستی بم حملوں میں ایک خاتون سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :