پاکستان
11 دسمبر ، 2013

لاہور:بس اور ٹرک میں تصادم،3 افراد جاں بحق،17 زخمی

لاہور:بس اور ٹرک میں تصادم،3 افراد جاں بحق،17 زخمی

لاہور…لاہورسے نارووال جانے والی زائرین کی بس دھند کے باعث ٹرک سے ٹکراگئی جس سے 3 خواتین جاں بحق اور17 افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بڑا پنڈ ظفروال کے رہائشی والٹن لاہور میں ایک عرس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ شدید دھند کے باعث فتح ریان سٹاپ کالاخطائی روڈ پر بس سامنے آنیوالے ٹرک سے ٹکراکر الٹ گئی۔حادثہ میں مرنیوالوں میں تین خواتین سعدیہ بی بی،محمد بی بی اوررخسانہ بی بی شامل ہیں۔حادثہ میں زخمی ہونیوالے 17افراد کومیواسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :