پاکستان
20 جنوری ، 2012

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا

کوئٹہ … ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ سے چند گز کے فاصلے پر کریکر کا دھماکا ہوا اور زمین میں معمولی نوعیت کا گڑھا پڑگیا تاہم اس سے معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعدپولیس کے اعلیٰ حکام موقع پرپہنچ گئے ۔

مزید خبریں :