پاکستان
11 دسمبر ، 2013

ایکسکلیوزیو نیوز کوئی اور دے تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں:سہیل وڑائچ

ایکسکلیوزیو نیوز کوئی اور دے تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں:سہیل وڑائچ

اسلام آباد…جیونیوز کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی فل کورٹ کی کوریج کرنے پر کچھ میڈیا گروپس کی جانب سے جیو نیوز کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس بلاجواز تنقید پر افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جیو نیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“ اور ”میرے مطابق“ کے میزبان اور معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ ایکسکلیوزیو نیوز کوئی اور دے تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کو موقع کی تلاش تھی، پروپیگنڈا کرنا ایتھکس اور پیشہ ورانہ امور کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی تو خبروں کیلئے چھپ کرلفٹ میں داخل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم آئندہ سے ایکسکلیوزیو نیوز حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں؟ سہیل وڑائچ نے کہا کہ ایکسکلیوزیو نیوز کوئی اور دے تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں، ایکسکلیوزیو نیوز دینا ٹرافی ہے، اعزاز کی بات ہے۔


مزید خبریں :