پاکستان
11 دسمبر ، 2013

جیونیوز سے مقابلہ کرنا ہے تو پروفیشنل ازم میں کریں، افتخار احمد

جیونیوز سے مقابلہ کرنا ہے تو پروفیشنل ازم میں کریں، افتخار احمد

اسلام آباد…جیونیوز کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی فل کورٹ کی کوریج کرنے پر کچھ میڈیا گروپس کی جانب سے جیو نیوز کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس بلاجواز تنقید پر افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جیو نیوز کے پروگرام ”جوابدہ“ کے میزبان افتخار احمد کا کہنا تھا کہ جیو نیوز پر تنقید کرنے کے بجائے زیادہ محنت کرنی چاہے، جیونیوز سے مقابلہ کرنا ہے تو پروفیشنل ازم میں کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا گروپ خود سوچیں کہ ان سے فوٹیج کیسے مس ہوئی، جنگ گروپ نے شروع سے ہی ایکسکلیوزیو خبریں دی ہیں، ایکسکلیوزیو نیوز کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ سینیر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ جیونیوز کا مقابلہ کرنا ہے تو پروفیشنل ازم میں کرنا ہوگا، بلاجوازتنقید کرنے والا رویہ غلط ہے، ذاتیات پر تنقید کرنے والے یہ دیکھیں کہ جیونیوز، جنگ گروپ کے پاس محنتی لوگ ہیں۔

مزید خبریں :