پاکستان
11 دسمبر ، 2013

کیا ایکسلیوزو خبر دینا جرم ہے؟عبدالقیوم صدیقی

کیا ایکسلیوزو خبر دینا جرم ہے؟عبدالقیوم صدیقی

اسلام آباد…جیونیوز کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی فل کورٹ کی کوریج کرنے پر کچھ میڈیا گروپس کی جانب سے جیو نیوز کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اس بلاجواز تنقید پر افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جیونیوز کے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ایکسلیوزو خبر دینا جرم ہے؟ جیو کا یہی اعزاز ہے کہ سب سے پہلے خبر دیتا ہے۔جیو نیوز کا اعزاز ہے کہ سب سے پہلے خبر دیتا ہے،3نومبر کے خلاف حکم امتناعی کی خبر بھی سب سے پہلے جیو نیوز نے دی تھی۔ عبدالقیوم صدیقی نے مزید کہا کہ ایکسلیوزو خبر دینا بڑا اعزاز ہے جو جیو نیوز نے برقرار رکھا،جیو نیوز نمبر ون چینل ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ نمبر ون ہی رہے گا۔

مزید خبریں :